یونان میں بھیڑوں کا ریوڑ غلطی سے 100 کلو گرام بھنگ کھا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ بھنگ ایک گرین ہاؤس کے اندر میڈیکل استعمال کے لیے اُگائی گئی تھی جہاں بھیڑوں کا ریوڑ یونان، لیبیا، ترکی اور بلغاریہ میں آنے والے سیلاب سے پناہ لینے کی کوشش کر رہا تھا۔
رپورٹس کے مطابق چرواہے کو اس واقعے کے بعد میں علم ہوا کہ سیکڑوں بھیڑ عجیب طرح سے پیش آ رہی ہیں۔
فارم کے مالک کا کہنا ہے کہ بھیڑوں کو کھانے کے لیے سبز چیزیں ملیں جو انہوں نے کھا لیں جس کے بعد وہ اونچی چھلانگیں لگا رہی تھیں جو کہ کبھی نہیں ہوتا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونان میں 2017ء سے بھنگ کو طبی مقاصد کے لیے قانونی قرار دیا گیا ہے۔
رواں سال یہاں پہلے دواؤں کے بھنگ کے پروڈکشن پلانٹ کا افتتاح کیا گیا تھا۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طبی استعمال کے لیے بھنگ کی کاشت نے یونان کے لیے معاشی مواقع بھی پیدا کیے ہیں۔