Home Uncategorized سعودی عرب بھیک مانگنے کےلئے جانے والے ایک ہی خاندان کے 16 افراد گرفتار

سعودی عرب بھیک مانگنے کےلئے جانے والے ایک ہی خاندان کے 16 افراد گرفتار

Share
Share

سعودی عرب میں عمرہ ویزے پر ملتان سے بھیک مانگنے کی غرض سے جانے والے ایک ہی خاندان کے 16 افراد کو آف لوڈ کر کے گرفتار کر لیا گیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے خالد انیس کے مطابق پنجاب کے شہر ملتان سے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے والے 1 خاندان کے 16 افراد سے شک کی بنیاد پر پوچھ گچھ کرنے پر معلوم ہوا کہ پورا خاندان بھیک مانگنے کے لیے سعودی عرب جا رہا ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے خالد انیس کے مطابق دورانِ تفتیش خاندان کے افراد نے بتایا کہ 3 ایجنٹوں نے سعودی عرب میں اُن کی رہائش کے انتظامات کیے ہیں۔

خاندان کے سعودی عرب پہنچ کر بھیک میں ملنے والی آدھی رقم اُن کی اور آدھی ایجنٹوں کی ہونی تھی۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے خالد انیس کے مطابق گرفتار کیے گئے خاندان کے افراد میں 11 خواتین، 5 مرد اور 1 بچہ شامل ہے۔

حراست میں لیے گئے اس خاندان کے تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 2 روز قبل سیکریٹری اوور سیز نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں بریفنگ کے دوران بتایا تھا کہ بیرونِ ملک گرفتار ہونے والے بھکاریوں کی 90 فیصد تعداد پاکستانیوں کی ہوتی ہے۔

سیکریٹری اوور سیز کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ بھکاری پاکستان سے بیرونِ ملک جاتے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...