Home نیوز پاکستان نگران وزیراعظم نے عمرہ ادا کر لیا، خانہ کعبہ کے اندر نماز کی سعادت بھی حاصل

نگران وزیراعظم نے عمرہ ادا کر لیا، خانہ کعبہ کے اندر نماز کی سعادت بھی حاصل

Share
Share

مکہ مکرمہ: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے عمرہ ادا کر لیا جبکہ انہیں خانہ کعبہ کے اندر نماز کی سعادت بھی حاصل ہوئی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ گزشتہ شب مکہ مکرمہ پہنچے، جہاں انہوں نے عمرہ ادا کیا، نگران وزیراعظم نے خانہ کعبہ کے اندر نماز ادا کرنے کی سعادت حاصل کی۔

بعد ازاں انہوں نے مسجد الحرام میں امت مسلمہ اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی۔

اس سے پہلے نگران وزیراعظم کے مدینہ منورہ سے جدہ پہنچنے پر اعلیٰ سعودی حکام اور پاکستانی سفارت خانے کے عملے نے استقبال کیا تھا، انوار الحق کاکڑ جدہ ایئرپورٹ ہی سے عمرہ ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ روانہ ہوئے تھے۔

قبل ازیں نگران وزیراعظم لندن سے 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے، جہاں گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے ان کا استقبال کیا تھا، بعد ازاں نگران وزیراعظم نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...