Home سیاست نگران وزیر اعظم اور کابینہ اراکین کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر

نگران وزیر اعظم اور کابینہ اراکین کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر

Share
Share

اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور کابینہ اراکین کو عہدے سے ہٹانے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست سپریم کورٹ کے وکیل سید وزیر الدین کاکاخیل نے دائر کی، درخواست میں نگران مشیر احد چیمہ، فواد حسن فواد اور پرنسپل سیکرٹری سید توقیر حسین کو بھی عہدوں سے ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چاروں افراد گزشتہ حکومت کا بھی حصہ رہے ہیں، آئندہ ہونیوالے انتخابات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، نگران حکومت میں ہونے کے باعث انتخابات کی شفافیت ممکن نہیں۔

درخواست گزار نے کہا ہے کہ اگر نگران حکومت شفاف الیکشن چاہتی ہے تو ان افراد کوفوری ان کے عہدوں سے ہٹایا جائے۔

درخواست میں نگران کابینہ میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو عہدوں سے الگ کرنے سے متعلق کمیشن کے خطوط کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...