Home Uncategorized بھارت میں بیٹے کی خواہش پر باپ نے اپنی دو نومولود بچیوں کو قتل کر دیا

بھارت میں بیٹے کی خواہش پر باپ نے اپنی دو نومولود بچیوں کو قتل کر دیا

Share
Share

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے مضافات پوٹھ کلان میں بیٹے کی خواہش پر دو نومولود بیٹیوں کے قتل کے الزام میں 32 سالہ شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بچیوں کا قاتل بیٹے کا خواہاں تھا لیکن بیٹیوں کی پیدائش پر مضطرب تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت نیرج سولنکی کے نام سے ہوئی ہے جو پوٹھ کلان کا شہری ہے اور یہ واقعہ 3 جون کو پیش آیا تھا، جس کی اطلاع ایک شہری نے پولس کو دی ان کے بہنوئی نے 3 روز کی دو بیٹیوں کو قتل کرکے دفن کردیا ہے۔

فون پر ملنے والی معلومات کی روشنی میں پولیس کو جائے وقوع بھیج دیا گیا جہاں بچیوں کو دفن کیا گیا تھا تاہم متعلقہ حکام سے بچیوں کی قبر کشائی کی اجازت لی گئی اور 5 جون کو اجازت ملنے کے بعد دونوں بچیوں کی لاشیں نکال کر مردہ خانے منتقل کردی گئیں۔

بچیوں کی ماں پوجا کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے نیرج سولنکی کو گرفتار کرلیا ہے اور دوران تفتیش انہوں نے قتل کیس میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم دہلی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہے اور اس وقت بے روزگار تھا۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...