Home Uncategorized بھارت میں کار سوار انتہا پسندوں نے مسلم خاندان کو تعاقب کے بعد کچل ڈالا

بھارت میں کار سوار انتہا پسندوں نے مسلم خاندان کو تعاقب کے بعد کچل ڈالا

Share
Share

ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں موٹر سائیکل پر جانے والے مسلمان میاں اور بیوی اور ان کے 3 بچوں کو نشے میں دھت انتہا پسندوں نے تلخ کلامی کے بعد تعاقب کیا اور موقع دیکھ کر کچل ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹکر سے موٹر سائیکل گر گئی اور تیز رفتار کار نے مسلمان خاندان کو کچل دیا۔ 35 سالہ صادق شیخ اور 6 سالہ بیٹا معجزانہ طور پر بچ گئے۔

تاہم صادق شیخ کی اہلیہ اور دیگر دو بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ زندہ بچ جانے والے صادق شیخ اور ان کے بیٹے کو بھی شدید چوٹیں آئی ہیں۔ جنھیں اسپتال میں طبی امداد دی گئی۔

صادق شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ کار سوار انتہا پسند نشے میں تھے اور میں نے اس پر انھیں ٹوکا بھی تھا لیکن وہ پیچھے لگ گئے اور توہین آمیز جملے کستے ہوئے سبق سکھانے کی دھمکیاں دیں۔

اس واقعے پر مسلم برادری میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ مقامی مسلم رہنماؤں نے شدید احتجاج کیا جس پر پولیس نے 5 ملزمان دگمبر پانڈولے، کرشنا واگھ، بسوراج دھوترے، منوج مانے اور منوج مدامے کے خلاف قتل کے الزام میں ایف آئی آر درج کرلی

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...