Home Uncategorized بھارت میں شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا

بھارت میں شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا

Share
Share

اجمیر: بھارت میں نامعلوم شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو تشدد کرکے شہید کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے شہر اجمیر کے علاقے کنچن نگر میں ہفتہ کی صبح امام مسجد کو مبینہ طور پر تین نقاب پوش شرپسندوں نے تشدد کر کے قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت 30 سالہ امام مسجد مولانا محمد ماہر اپنے شاگردوں کے ہمراہ محمدی مسجد میں موجود تھے کہ تین نقاب پوش شرپسندوں نے انہیں مبینہ طور پر ڈنڈوں سے تشدد کرکے شہید کردیا۔

رام گنج پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر جب پولیس مسجد پہنچی تو مولانا محمد ماہر کو خون میں لت پت پایا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اجمیر کے جواہر لال نہرو اسپتال منتقل کیا گیا۔

شاگردوں نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے شور مچانے پر انہیں بھی قتل کی دھمکی دی تھی، حملہ آور امام کا موبائل فون بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...