Home نیوز پاکستان اسلام آباد میں گولڑہ موڑ کے قریب دیوار گرنے سے 11 مزدور جاں بحق، 5 زخمی

اسلام آباد میں گولڑہ موڑ کے قریب دیوار گرنے سے 11 مزدور جاں بحق، 5 زخمی

Share
Share

اسلام آباد :اسلام آباد کے علاقے گولڑہ موڑ کے قریب دیوار گرنے سے 11 مزدور جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے، تمام مزدو خیمے میں سو رہے تھے، جڑواں شہروں میں طوفانی بارش کے باعث دیوار گری، امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ گولڑہ موڑ انڈر پاس کی تعمیر میں مصروف مزدوروں کی بڑی تعداد نے رات متاثرہ دیوار کے ساتھ قائم خیمے میں گزاری، الصبح خیمے سے ملحقہ دیوار اچانک گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر متعدد مزدور جاں بحق ہوئے۔

امدادی اداروں کے مطابق مرنے والے 1ق مزدوروں کی شناخت کرلی ہے، مرنے والوں میں محمد شعیب، زاہد، کریم، نور محمد، کلیم اللہ، جلال دین، اکبرزادہ، اسرافیل، نعمان، محمد خالد اور یسین شامل ہیں، دیوار کے ملبے تلے دب کر زخمی ہونے والوں میں فاروق، محمد شکیل، عنائیت، رحمان اور معلم خان شامل ہیں۔

ریسکیو 1122،سی ڈی اے ریسکیو اور دیگر امدادی ادارے کاروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں، مرنے والے تمام مزدور تھے جن کا تعلق خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے، اسلام آباد کے تھانہ نون پولیس نے واقع کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Share
Related Articles

اسلاموفوبیا کے بدلتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کا عالمی سطح پر مشترکہ اقدام کا مطالبہ

نیویارک:پاکستان نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے اور تبدیل ہوتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے...

اسلام آباد میں چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری

اسلام آباد:ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت عید سکیورٹی...

بہو ایمان فاطمہ سے صلح کیلئے رجب بٹ کی والدہ نے کیا شرائط رکھ دیں؟

معروف کنٹینٹ کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ نے بہو...

وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت کا بیان حقائق کے منافی قرار دے دیا

اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت ذبیح...