Home نیوز پاکستان اسلام آباد میں دھاتی ڈور پھرنے سے کم سن بچہ زخمی

اسلام آباد میں دھاتی ڈور پھرنے سے کم سن بچہ زخمی

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد میں دھاتی ڈور پھرنے سے کم سن بچہ زخمی ہو گیا۔

وفاقی دارالحکومت کے علاقے سیکٹر جی الیون مرکز میں کم عمر بچہ گلے میں دھاتی ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہوگیا۔

بچہ گاڑی کے سن روف سے باہر نکل کر کھڑا تھا کہ اچانک دھاتی ڈور گلے میں پھر گئی۔ زخمی بچے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پابندی کے باوجود اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں پتنگ بازی بلا خوف و خطر کی جا رہی ہے لیکن پولیس کی جانب سے پتنگ اور مانجھے کی فروخت اور اس کا استعمال کرنے والوں کے خلاف کسی بھی قسم کا کریک ڈاؤن دیکھنے میں نہیں آرہا۔

پتنگ کا مانجھا سڑک سے گزرنے کے دوران موٹر سائیکل سواروں کیلئے خونی ثابت ہو جاتا ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں پتنگ بازی کے دوران اس سے قبل کئی واقعات میں موٹر سائیکل سوار گردن پر پتنگ کا مانجھا پھرنے سے نہ صرف زندگی کی بازی ہار چکے ہیں بلکہ شدید زخمی ہو کر لہولہان بھی ہو چکے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...