Home Uncategorized جاپان میں مسافر طیارہ رن وے پر کھڑے کوسٹ گارڈ کے جہاز سے ٹکرا گیا، 5 افراد جاں بحق

جاپان میں مسافر طیارہ رن وے پر کھڑے کوسٹ گارڈ کے جہاز سے ٹکرا گیا، 5 افراد جاں بحق

Share
Share

ٹوکیو: جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ہنیدا ایئر پورٹ پر جاپان ایئر لائنز کا طیارہ اڑان سے قبل رن پر کھڑے کوسٹ گارڈ کے جہاز سے ٹکرا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جہاز رن وے سے اُڑان بھرنے لگا تو جہاز سے آگ کے شعلے بھڑک اٹھے، جاپان ایئر لائنز کا جہاز رن وے پر کھڑے کوسٹ گارڈ کے جہاز سے ٹکرایا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق جاپانی کوسٹ گارڈ کا جہاز زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر روانہ ہونے والا تھا، خوفناک حادثے کے بعد کوسٹ گارڈ کے طیارےمیں سوار 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

جاپانی ائیر لائنز کے جہاز میں عملے کے 12 افراد اور 367 مسافر سوار تھے، تمام 379 افراد کو بحفاظت جہاز سے نکال لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ جاپان ائیر لائن کے جہاز کو آگ لگنے کے معاملے پر ابھی تک ایئر پورٹ کے حکام کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...