Home sticky post 3 ایپکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کرم کو اسلحے سے پاک کیا جائے گا،بیرسٹر سیف

ایپکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کرم کو اسلحے سے پاک کیا جائے گا،بیرسٹر سیف

Share
Share

پشاور:مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ کچھ عناصر کرم سے متعلق سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں ایپکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کرم کو اسلحے سے پاک کیا جائے گا۔

پشاور سے جاری بیان میں مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا نے کہا کہ پائیدار امن کے لیے ضلع میں بنکرز کو گرانے کو یقینی بنایا جائے گا۔ ضلع کرم میں راستوں کی بندش کے باعث درپیش عوامی مسائل کا ادراک ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن معاہدے کے بعد معمولاتِ زندگی بحال ہو جائیں گے، بنکرز کے گرانے، اسلحہ جمع کرانے کے بعد راستے مکمل طور پر کھول دیے جائیں گے۔ حکومت کرم میں پائیدار اور دیرپا امن چاہتی ہے، بعض عناصر وہاں دیرپا امن کے دشمن ہیں۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہاکہ کچھ عناصر کرم سے متعلق سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں، صوبائی حکومت کی مخلصانہ کوششوں کو غلط رنگ دے رہے ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...