Home sticky post 3 "آپریشن بنیان مرصوص”میں پاکستانی عوام بالخصوص طلباء و طالبات نےبھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کے لئے زمین بوس کر دیا ،ڈی جی آئی ایس پی آر

"آپریشن بنیان مرصوص”میں پاکستانی عوام بالخصوص طلباء و طالبات نےبھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کے لئے زمین بوس کر دیا ،ڈی جی آئی ایس پی آر

Share
Share

کراچی:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ "آپریشن بنیان مرصوص”میں پاکستانی عوام بالخصوص طلباء و طالبات نے کلیدی کردار ادا کیا اور بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کے لئے زمین بوس کر دیا ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نےجناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کا دورہ کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا یونیورسٹی آمد پر انتظامیہ اور طالبات نے پُرجوش استقبال کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے طالبات کو "آپریشن بنیان مرصوص” میں دشمن کے ناپاک ارادوں کو نیست و نابود کرنے پر پاک افواج کی حکمتِ عملی، قربانیوں سے آگاہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ "آپریشن بنیان مرصوص”میں پاکستانی عوام بالخصوص طلباء و طالبات نے کلیدی کردار ادا کیا اور بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کے لئے زمین بوس کر دیا ۔ کوئی شک نہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بلوچستان کی عوام پاکستان کے ساتھ مذہب ،ثقافت اور روایات کے رشتوں میں بندھی ہے ۔ فتنہ الہندوستان کے مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان کے ساتھ رشتوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتے-
یونیورسٹی انتظامیہ اور طالبات کی جانب سے پاک فوج کو جنگ میں کامیابی پر خراج تحسین کیاگیا۔طالبات نے کہا کہ ہم پاک افواج سے ہیں اور پاک افواج عوام سے ہیں۔ عوام اور افواج کا رشتہ ہمیشہ سے انتہائی مضبوط تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔طالبات نے بھرپور جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا اور اس طرح کے مزید سیشنز منعقد کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...