Home Uncategorized ‎پاپوا نیو گنی میں مٹی کا تعداد درجنوں مکانات پر آ گرا،ہزاروں افراد زندہ دب گئے

‎پاپوا نیو گنی میں مٹی کا تعداد درجنوں مکانات پر آ گرا،ہزاروں افراد زندہ دب گئے

Share
Share

پورٹ مورس بے: اوقیانوسیہ کے ملک پاپوا نیوگنی میں مٹی کا ایک بڑ تودا درجنوں مکانات پر گر گیا جس میں 2 ہزار سے زائد افراد دب گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاپوا نیوگنی میں مٹی کے تودے سے امدادی کاموں کے دوران 650 سے زائد لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ اب بھی ہزار سے زائد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

امدادی ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دبے افراد کے زندہ ملنے کی امیدیں دم توڑتی جا رہی ہیں۔ دشوار گزار راستوں اور موسم کی خرابی کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر سنٹر کے اقوام متحدہ کو لکھے خط میں کہا گیا کہ لینڈ سلائیڈنگ میں رہائشی عمارتیں اور کھانے کے باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ریسکیو ٹیم کے اہلکار بھی لینڈ سلائیڈنگ میں دب گئے ہیں۔

کیئر انٹرنیشنل پی این جی کے کنٹری ڈائریکٹر جسٹن میک موہن کے بقول ملبے تلے دبے افراد کی تعداد کا درست اندازہ مشکل ہے کیوں کہ متاثرہ علاقے میں مقامی آبادی کے مطابق 4 ہزار افراد رہتے تھے۔

جب کہ آخری مردم شماری بھی سنہ 2000 میں ہوئی تھی جس میں آبادی میں 2 ہزار کے لگ بھگ بتائی گئی تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...