Home نیوز پاکستان پنجاب میں بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر جرمانہ 2000روپے کردیا گیا

پنجاب میں بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر جرمانہ 2000روپے کردیا گیا

Share
Share

راولپنڈی: صوبہ پنجاب میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر جرمانہ بڑھاکر 2000 روپے کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹریفک پولیس کی استدعا پر پنجاب بھر میں ہیلمٹ کا جرمانہ200سے بڑھا کر2000 روپے کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان کا کہنا تھا کہ ہیلمٹ جرمانے میں اضافے کا مطلب ریونیو اکٹھا کرنا نہیں بلکہ شہریوں کی جان کا تحفظ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہیلمٹ چالان سے بچنے کےلیے نہیں بلکہ جان بچانے کےلیے پہنیں، چالان نہ کروائیں بلکہ اس پیسے سے ہیلمٹ خرید کر زندگی محفوظ بنائیں۔

سی ٹی او کے مطابق سال2022میں پہلے9ماہ کے دوران پنجاب بھر میں 351 افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوئے، جبکہ رواں سال اب تک 280 افراد ٹریفک حادثات کی نذر ہوچکے ہیں۔ روا ں سال50 ہزار سے زائد حادثات میں موٹر سائیکلسٹ بلواسطہ یا بلا واسطہ طور پر متاثر ہوئے۔

تیمورخان کا کہنا تھا کہ رواں سال ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم سے 71قیمتی جانوں کو بچایا گیا، اور صوبے بھر میں20لاکھ سے زائد بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

سی ٹی او راولپنڈی نے کہا کہ شہریوں کی زندگی کو روڈ حادثات سے محفوظ بنا نے کےلیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے۔

Share
Related Articles

حکومت کا عیدالفطر پر “آپریشن غضبُ للحق” میں عارضی وقفے کا اعلان

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے عیدالفطر کے موقع پر جاری دہشت گردی...

کابل میں حالیہ حملے کا اصل ٹارگٹ افغان طالبان کے گولہ بارود، ڈرون طیاروں کا ڈپو تھا، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد:ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفیٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری...

وزیراعظم سے عمان کے سلطان کاٹیلیفونک رابطہ، موجودہ علاقائی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو عمان کے سلطان ہیثم...

ایم ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش اور برفباری کا الرٹ جاری

اسلام آباد:این ڈی ایم اے نے پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان...