Home Uncategorized ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کیاتو جواب میں صہیونی ریاست کو خمیازہ بھگتنا ہوگا،ایران

ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کیاتو جواب میں صہیونی ریاست کو خمیازہ بھگتنا ہوگا،ایران

Share
Share

تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیل اور امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اپنے جوہری تنصیبات پر کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہم نے اسرائیل پر حملے کے لیے اہداف کا تعین کرلیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر اسرائیل نے ہماری ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا تو جواب میں متعین کردہ اسرائیلی اہداف کو پوری قوت سے نشانہ بنائیں گے۔

وزیرِ خرجہ عباس عراقچی نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کا مطلب آخری حد عبور کرنا ہوگا جس کا صہیونی ریاست کو خمیازہ بھگتنا ہوگا۔

ایرانی وزیرِ خارجہ نے امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسا نہیں چاہتے لیکن اگر جنگ ہوئی تو اس میں امریکا بھی لپیٹ میں آئے گا۔

وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کو مشورہ دیا کہ بہتر ہوگا، خود کو جنگ سے دور رکھیں ورنہ نقصان کے لیے تیار رہیں۔

Share
Related Articles

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...

برطانوی پارلیمنٹ نے ماہرہ خان کو اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا

لندن:پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سْپر اسٹار معروف اداکارہ ماہرہ خان کو...

کم عمری میں شادی میری ایک ضد اور بے وقوفی تھی،نادیہ خان

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں بڑا اضافہ

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں...