Home نیوز پاکستان سرگودھا میں چارہ کھانے پر ریڑھی بان نے بھینس کی زبان کاٹ دی

سرگودھا میں چارہ کھانے پر ریڑھی بان نے بھینس کی زبان کاٹ دی

Share
Share

سرگودھا میں چارہ کھانے پر ریڑھی بان نے بھینس کی زبان کاٹ دی۔

سرگودھا میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک سفاک ریڑھی بان نے صرف چارے پر منہ مارنے کی وجہ سے طیش میں آکر بھوکی بھینس کی زبان کاٹ دی۔

پولیس کے مطابق بھینس کا مالک نذیر اپنے مویشی لے کر واپس گھر جارہا تھا کہ اس دوران ریوڑ میں سے ایک بھینس نے نکل کر ریڑھی پر پڑے چارے پر منہ مارا۔

بھینس کے منہ مارنے پر ریڑھی بان بلال مشتعل ہوا اور اُس نے بھینس کو پکڑ کر تیز دھار آلے سے اُس کی زبان کاٹ دی۔

واقعے کے بعد مالک نے تھانے میں مقدمہ درج کروایا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریڑھی بان کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم بلال نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

Share
Related Articles

آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کیلئے پالیسی مذاکرات جاری

اسلام آباد: سات ارب ڈالر قرض پروگرام کی اگلی قسط کے حصول...

بابر اعظم پسندیدہ کھلاڑی تھے لیکن اب نہیں، سونیا حسین

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں میزبان پاکستانی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی سے...

ماتحت عدلیہ میں 33 نئے سول ججز کی تعیناتی کی منظوری

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے ماتحت عدلیہ میں 33 نئے سول ججز...

قلات میں قومی شاہراہ پر فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، ایک اہلکار شہید، چار زخمی

قلات:بلوچستان کے علاقے قلات میں قومی شاہراہ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی...