Home #ٹرینڈ پاک فوج سے یکجہتی، کاکڑ قبیلے کے عمائدین سینہ سپر، سرحدی دفاع کے لیے تیار

پاک فوج سے یکجہتی، کاکڑ قبیلے کے عمائدین سینہ سپر، سرحدی دفاع کے لیے تیار

Share
Share

چمن:پاکستان کے خلاف افغان طالبان کی جانب سے جارحیت کے بعد بلوچستان کے چمن علاقے کے کاکڑ قبیلے کے عمائدین نے پاک فوج کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا اور سینہ سپر ہونے کا عزم ظاہر کیا۔ قبائلی عمائدین نے واضح کیا کہ وہ ملکی دفاع میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کسی بھی بیرونی جارحیت کا سخت جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

عمائدین نے زور دے کر کہا کہ "کوئی ہمارے ملک کی جانب میلی آنکھ سے نہ دیکھے، ہم ہر کسی کو جواب دینا جانتے ہیں” اور اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ پاکستان کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک، یہ وطن اور یہ مٹی ان کے لیے ماں جیسی ہے اور اس کی حفاظت ان کا اولین فرض ہے۔

کاکڑ قبیلے کے رہنماؤں نے کور کمانڈر اور آئی جی ایف سی سے درخواست کی کہ انہیں اس جنگ میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ سرحدی دفاع میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ عمائدین نے کہا کہ وہ مکمل طور پر چوکس اور تیار ہیں اور حکمرانوں کے ایک اشارے کے منتظر ہیں۔

قبیلے کے سینئر رہنماؤں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ وہ کسی بھی حالت میں سرحدوں اور ملک کی سالمیت کا دفاع کریں گے اور پاک فوج کے ساتھ مل کر وطن کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...