Home سیاست اڈیالہ جیل میں حوالاتی آپس میں گتھم گتھا ہو گئے، ایک دوسرے پرکٹرسے وار

اڈیالہ جیل میں حوالاتی آپس میں گتھم گتھا ہو گئے، ایک دوسرے پرکٹرسے وار

Share
Share

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں حوالاتیوں کے درمیان لڑائی ہو گئی، جس میں کٹر کے وار سے ایک حوالاتی زخمی ہوگیا۔

تھانہ صدر بیرونی پولیس نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عامر شہزاد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، جس کے مطابق اڈیالہ جیل میں حوالاتیوں کے درمیان جھگڑے کے دوران خود ساختہ کٹر کے وارسے ایک حوالاتی شدید زخمی ہوگیا۔

مقدمہ متن کے مطابق حوالاتیوں حماد صدیق،شاہ ویز اور شمس کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ حوالاتی حماد صدیق بارک 1سے 8گیا، شاہ ویز اور شمس سے جھگڑے کے بارے میں صلاح مشورہ کیا۔ حوالاتی شمس بارک 1،کمرہ 2سے صائم کو بلا کر برآمدے میں لایا۔ حوالاتی حماد صدیق،شاہ ویز نے خود ساختہ کٹر سے صائم پرحملہ کرکےناک پیشانی اور بازو کو زخمی کردیا۔

مقدمے میں ایس جی وارڈرعدیل شہزاد،چیف ہیڈ وارڈر فیاض احمد کو گواہ کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکرچوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ

مظفرآباد : مظفر آباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر...

جماعت اسلامی کا آئی پی پیز کے معاملے پر 29جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

کراچی:آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی نے 29جنوری کو ملک...

بینچز اختیارات کیس، ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد:بینچز اختیارات کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کے...