Home کھیل ایشیا کپ میں بھارت نے نیپال کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا

ایشیا کپ میں بھارت نے نیپال کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا

Share
Share

پالی کیلے: ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں بھارت نے نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا۔

سری لنکا کے شہر پالی کیلے میں ہونیوالے ایشیا کپ کے پانچویں ون ڈے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، بھارت کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیپال کی پوری ٹیم 48.2 اوورز میں 230 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

نیپال کی جانب سے سومپال کامی 48، کشال بھرتیل 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، بھارت کی طرف سے محمد سراج اور رویندرا جدیجا نے 3، 3 جبکہ محمد شامیہارڈیک پانڈیا، شرڈل ٹھاکر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

231 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ شروع ہوتے ہی ایک بار پھر بارش شروع ہونے کے باعث میچ روک دیا گیا تھا، نیپال کی اننگز میں بارش کی وجہ سے میچ کو روکنا پڑا تھا۔

بارش کے باعث ڈک ورتھ لئس میتھڈ کے تحت بھارت کو 23 اوورز میں 145 رنز کا ہدف دیا گیا ہے جو بھارت نے بغیر کسی نقصان کے 21 ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔

بھارت کی جانب سے اوپنر روہت شرما نے 74 رنز اور شبمان گل نے 63 رنز بنائے، واضح رہے کہ بھارت سے شکست کے بعد نیپال ایونٹ سے باہر ہوچکا ہے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...