Home Uncategorized عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے کنسرٹ میں مداح آپس میں گتھم گتھا ہوگئے

عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے کنسرٹ میں مداح آپس میں گتھم گتھا ہوگئے

Share
Share

لندن: عالمی شہرت یافتہ پاکستان کے لوک گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے کنسرٹ میں مداح آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے حال ہی میں گلوکارہ نمرہ مہرا کے ہمراہ لندن میں منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔

پروگرام میں صورتحال، اْس وقت خراب ہوئی کہ جب عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے مداح سیکیورٹی اہلکاروں سے لڑ پڑے جس کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آئی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ گلوکار کے مداحوں کا ایک گروپ اسٹیج کے قریب ڈانس کررہا تھا کہ اسی دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے مداخلت کی جس کے نتیجے میں پہلے تو زبانی لڑائی شروع ہوئی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عطا اللہ عیسیٰ خیلوی اسٹیج پر بیٹھے یہ تمام صورتحال کو دیکھتے رہے اور پھر اْنہیں مجبوری میں اپنا کنسرٹ بھی روکنا پڑا۔

مذکورہ ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے کنسرٹ کے شرکاء کو جاہل قرار دیا جبکہ کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی مداح ایسی حرکتیں کرکے بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کا نام خراب کرتے ہیں۔

ادھر اس واقعے پر تاحال عطا اللہ عیسیٰ خیلوی اور گلوکارہ نمرہ مہرا کی جانب سے کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...