Home کھیل پہلا ون ڈے،پاکستان نے افغانستان کو 142 رنز سے شکست دیدی

پہلا ون ڈے،پاکستان نے افغانستان کو 142 رنز سے شکست دیدی

Share
Share

ہمبنٹوٹا: پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو آؤٹ کلاس کردیا، پاکستان کے 202 رنز کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم 59 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔

202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی آل ٹیم 19.2 اوورز میں مخص 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 5 ، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں پاکستان کی پوری ٹیم 48 ویں اوور کی پہلی گیند پرہی 201 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی، امام الحق 61 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں ہونیوالی پاک افغان ون ڈے سریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم میچ شروع ہوتے ہیں پاکستان کو زبردست جھٹکا لگا، فخر زمان نے ابھی 4 ہی گیندوں کا سامنا کیا تھا کہ 2 سکور بنا کر فضل حق فاروقی کی گیند کا شکار ہوگئے۔

کپتان بابر اعظم کریز پر آئے تو وہ بھی زیادہ دیر ٹک نہ سکے اور محض 3 گیندوں کا سامنا کر کے بغیر کوئی رنز بنائے ہی آؤٹ ہو گئے۔

کپتان بابر اعظم کے بعد وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ٹیم کے مجموعی سکور میں تھوڑا اضافہ کیا تاہم وہ بھی لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے، محمد رضوان 22 گیندوں پر 21 رنز بنا کر چلتے بنے،شاداب خان نے 39 اور افتخار احمد نے 30 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمن نے 4 جبکہ محمد نبی اور راشد خان نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں، فضل حق فاروقی اور رحمت شاہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 24 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 26 اگست کو کھیلا جائے گا۔

Share
Related Articles

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...