Home Uncategorized بھارتی ریاست گجرات میں بارشوں نے تباہی مچا دی، 24 افراد ہلاک

بھارتی ریاست گجرات میں بارشوں نے تباہی مچا دی، 24 افراد ہلاک

Share
Share

گجرات: بھارتی ریاست گجرات میں شدید بارشیں، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے 24 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی ریاست گجرات میں گزشتہ 2 دنوں میں شدید بارشوں، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 24 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اتوار سے شروع ہونے والی شدید بارشوں، آسمانی بجلی گرنے اور ژالہ باری سے کئی مکانات اور مال موشیوں کو بھی نقصان نقصان پہنچا ہے جبکہ ہلاک ہونے والے 24 افراد میں سے 18 اموات آسمانی بجلی گرنے سے ہوئیں۔

ماہرین موسمیات کے مطابق موسم سرما کے دوران گجرات میں طوفان غیر معمولی ہیں، یہی وجہ ہے کہ شدید بارش نے اس سال بھی بہت سے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

یاد رہے کہ بھارت میں ہر سال سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے سے ہزاروں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں تاہم سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافہ انتہائی موسمی تباہ کاریوں میں اضافے کی وجہ بن رہا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...