Home Uncategorized جنگ کے نئے مرحلے میں اسرائیلی اہداف کو نشانہ بناکر اسے برباد کریں گے،حزب اللہ

جنگ کے نئے مرحلے میں اسرائیلی اہداف کو نشانہ بناکر اسے برباد کریں گے،حزب اللہ

Share
Share

بیروت: حزب اللہ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ جنگ کے نئے مرحلے میں اب حملے پہلے سے زیادہ تیز اور تیر باہدف ہوں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ کو نئے مرحلے میں داخل کر رہے ہیں۔ نئے زیادہ طاقتور اور جدید ترین ہتھیاروں کے ساتھ کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے حملوں میں جدید ترین گائیڈڈ میزائلوں اور خود کش ڈرون طیاروں سے اسرائیل میں اہداف کو نشانہ بناکر اسے برباد کریں گے۔

حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت نے تنظیم کو مزید طاقت فراہم کی ہے۔ ہم ازسر نو منظم ہوکر اسرائیل کو نشانہ بنائیں گے۔

حزب اللہ نے واضح نہیں کیا کہ اسے یہ نئے ہتھیار کون فراہم کرے گا تاہم اسرائیلی اور امریکی میڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ خود کار اسلحہ اور جنگی ساز و سامان ایران فراہم کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے ایک حملے میں حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کو شہید کردیا۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...