Home highlight احتجاج کے کیس،عدالت نے علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا

احتجاج کے کیس،عدالت نے علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا

Share
Share

اسلام آباد: بانی تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کے کیس میں عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا۔
انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماوٴں کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید اور واثق قیوم عدالت میں پیش ہوئے۔
کیس کی سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی، عدالت نے دوران سماعت وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دے دیا جبکہ عامر کیانی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا ا?غاز کر دیا گیا۔
دوران سماعت فیصل جاوید کی طرف سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کے لیے درخواست بھی دائر کی گئی، عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی اور درخواستوں پر دلائل طلب کر لیے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...