Home کھیل تیسرا ٹی20 ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

تیسرا ٹی20 ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

Share
Share

ڈونیڈن: نیوزی لینڈ نے پانچ میچز کی سیریز میں تین مسلسل فتوحات سمیٹ کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کر لی۔

نیوزی لینڈ کی میزبانی میں ڈنیڈن کی یونیورسٹی آف اوٹاوو کے اوول کرکٹ گراوٴنڈ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 225 رنز کا ہدف دیا لیکن پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 179 رنز ہی بنا پائی۔

کیوی اوپنر فن ایلن نے پاکستانی باوٴلرز کی درگت بنا ڈالی، فن ایلن نے 62 گیندوں پر 137 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے اور 16 برق رفتار چھکے شامل تھے۔

ٹم سیفرٹ نے 31 اور گلین فلپس نے 19 رنز اپنے کھاتے میں ڈالے، ڈیون کانوے نے 7، ڈیرل مچل نے 8، مارک چیپمین نے 1 اور کپتان مچل سینٹنر نے 4 رنز سکور کیے جبکہ میٹ ہینری 1 اور ایش سوڈی 3 رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے حارث روٴف سب سے مہنگے باوٴلر ثابت ہوئے، انہوں نے 4 اوورز میں 60 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی، زمان خان، محمد نواز اور محمد وسیم جونیئر نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے اوپنرز ایک بار پھر ناکام ہوئے، 23 رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی جبکہ بابراعظم 58 رنز کی اننگز کھیل کر بھی قومی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کروا سکے۔

قومی ٹیم کی جانب سے صائم ایوب 10، محمد رضوان 24، فخر زمان 19 اور اعظم خان 10 رنز ہی بنا پائے، افتخار احمد نے ایک اور محمد نواز نے 28 رنز سکور کیے، کپتان شاہین آفریدی 16 اور محمد وسیم جونیئر 1 رن بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے۔

خیال رہے کہ کیویز نے پانچ میچز کی سیریز میں تین مسلسل فتوحات سمیٹ کر پانچ میچز کی سیریز 0-3 سے اپنے نام کر لی۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...