Home نیوز پاکستان اسلام آباد کی یونیورسٹی میں طلباء کے درمیان جھگڑا،گولیاں چل گئیں

اسلام آباد کی یونیورسٹی میں طلباء کے درمیان جھگڑا،گولیاں چل گئیں

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں قائم یونیورسٹی میں طلبا کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ انڈسٹریل ایریا کی حدود میں قائم شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں طلبا کے درمیان جھگڑا ہوا، جس میں ایک گروہ نے فائرنگ کردی۔

جس کے نتیجے میں ایک طالب علم گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ واقعے کے بعد مقامی پولیس نے فوری طور پر یونیورسٹی پہنچ کر حالات کو کنٹرول کرلیا جبکہ زخمی طالب علم کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق زخمی طالب علم کی عمر بائیس سال جبکہ اُس کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی اور تعلق سندھ سے بتایا گیا ہے۔

Share
Related Articles

عالمی مارکیٹ میں سونے کےنرخ گرنے کے بعد ملکی سطح پر بھی قیمتوں میں کمی

کراچی:عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی...

عافیہ صدیقی کے بدلے امریکا کو شکیل آفریدی کی حوالگی، حکومت کا جواب بھی سامنے آگیا

اسلام آباد:امریکا میں اسیر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی...

حکومت نے بجلی 10 روپے فی یونٹ تک سستی کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا

اسلام آباد:حکومت نے بجلی 10 روپے فی یونٹ تک سستی کرنے کا...

اسلام آبادہائی کورٹ کے 5ججز نے سینارٹی کیخلاف درخواست دائر کردی

اسلام آباد:اسلام آبادہائی کورٹ کے 5ججز نے سینارٹی کیخلاف درخواست دائر کردی۔...