Home highlight امریکی انتخابات، پاکستانی نژاد امیدوار سلمان بھوجانی اور سلیمان لالانی بھی جیت گئے

امریکی انتخابات، پاکستانی نژاد امیدوار سلمان بھوجانی اور سلیمان لالانی بھی جیت گئے

Share
Share

واشنگٹن: امریکا کے صدارتی الیکشن میں پاکستانی نژاد امیدوار سلمان بھوجانی اور سلیمان لالانی کامیاب ہوئے جبکہ عائشہ فاروقی، مریم صبیح اور ایرون بشیر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

امریکا میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے ملک کے 47 صدر منتخب ہو گئے ہیں جبکہ ان کی حریف ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کر سکیں۔

امریکی الیکشن میں بہت سے پاکستانی نژاد امیدوار بھی ری پبلکن اور ڈیمو کریٹ پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے، جن میں سے کچھ کامیاب رہے اور کچھ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی سے دونوں مسلمان امیدوار کامیاب ہو گئے، ڈیلس سے سلمان بھوجانی اور ہیوسٹن سے ڈاکٹر سلیمان لالانی نے کامیابی حاصل کی۔

پاکستانی نژاد ری پبلکن امیدوار ایرون بشیر کو پنسلوینیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، انہیں پنسلوینیا کے کانگریس ڈسٹرکٹ میں ڈیموکریٹ برینڈن بوئل نے شکست دی۔

پاکستانی نژاد امریکی ڈیموکریٹ امیدوار مریم صبیح الیکشن ہار گئیں جبکہ ریاست مشی گن کے ہاؤس ڈسٹرکٹ 57 کی نشست کے انتخابات میں ری پبلکن امیدوار تھامس کوہن جیت گئے اور پاکستانی نژاد ڈیموکریٹ امیدوار عائشہ فاروقی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Share
Related Articles

امریکا کا ایران کے 140 فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار

واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

صدر ٹرمپ کا دعویٰ: ایران سمجھوتہ کرنا چاہتا ہے، جنازے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی

امریکہ کی 250ویں یومِ تاسیس کی تقریب سے خطاب واشنگٹن: امریکی صدر...

کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 24 افراد جاں بحق

کوئٹہ: کوئٹہ سے پشاور جانے والی ایک مسافر بس خیبرپختونخوا کے ضلع...