Home Uncategorized دنیا کے پہلے پانی پر تیرتے فائر سٹیشن کا افتتاح

دنیا کے پہلے پانی پر تیرتے فائر سٹیشن کا افتتاح

Share
Share

دبئی: دبئی جدت اور ترقی میں ایک بار پھر دنیا سے بازی لے گیا اور وہاں دنیا کے پہلے پانی پر تیرتے فائر سٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جدید سہولتوں سے آراستہ یہ فائر سٹیشن سمندری حادثات کی صورت میں فوری امداد مہیا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ جدید فائر فلوٹنگ سٹیشن کم خرچ بالا نشین ہے یعنی پرانے اور روایتی میرین فائر سٹیشنوں کے مقابلے میں 70 فیصد سے زیادہ اخراجات کی بچت کے ساتھ بہترین کارکردگی پیش کرتا ہے۔

آبی فائر فائٹنگ سٹیشن کی رفتار 11 میل فی گھنٹہ ہے جبکہ اس میں فائر فائٹنگ کے آلات سے لیس سپیڈ بوٹس اور واٹر سکوٹرز بھی موجود ہیں جن کے ذریعے فوری امداد بھی مہیا کی جا سکتی ہے۔

اس فائر فائٹنگ سینٹر کو سولر سسٹم سے توانائی فراہم کرنے کا خصوصی بندوبست کیا ہے جبکہ چار طاقتور انجن اس سٹیشن پر نصب ہیں جن کی وجہ سے انتہائی برق رفتاری سے جائے حادثہ تک پہنچا جا سکتا ہے۔

شہری دفاع کے ڈائریکٹر جنرل راشد ثانی المطروشی کا کہنا ہے کہ یہ تیز ترین فائر سٹیشن جائے حادثہ پر محض 4 منٹ کے اندر پہنچ جانے کی صلاحیت کا حامل ہے اور یہ پہلا سینٹر ہوگا جو ماحول دوست بھی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...