اسلام آباد: حکومت نے بجلی ایک بار پھر مہنگی کردی، بجلی کی قیمتوں میں ایک روپیہ 61 پیسے اضافہ کر دیا گیا۔
نیپرا نے اس حوالے سے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا، اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین کے سوا سب پر ہوگا جب کہ اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔