Home Uncategorized عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ،پاکستان میں آج کمی متوقع

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ،پاکستان میں آج کمی متوقع

Share
Share

اسرائیل حماس جنگ کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد سے زائد اضافہ ہو گیا ہے۔ جبکہ پاکستان میں آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے ۔

برینٹ خام تیل 91 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا۔اسرائیل حماس جنگ سے قبل برینٹ تیل کی قیمت 84 ڈالرز فی بیرل تھی۔

دوسری جانب پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں آج 36 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل بہتری کے باعث بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے تاہم حتمی فیصلہ نگراں حکومت آج کرے گی۔

یاد رہے کہ نگراں حکومت نے 30 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی کی تھی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 323.38 روپے ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 11 روپے سستا ہو کر 318.18 روپے میں دستیاب ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...