Home Uncategorized بھارت نے جوہری صلاحیت کےحامل میزائلوں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کر دئیے

بھارت نے جوہری صلاحیت کےحامل میزائلوں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کر دئیے

Share
Share

نئی دہلی: بھارت نے اپنی بحریہ کے لیے 2 ارب 36 کروڑ ڈالر کی لاگت سے جوہری صلاحیت کے حامل ’’برہموس سپرسونگ کروز‘‘ میزائلوں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کردیے۔

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ بھارتی وزارت دفاع نے براہموس میزائلوں کی خریداری کا معاہدہ برہموس ایرو اسپیس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ معاہدے کیے ہیں اور میزائلوں کو بھارتی بحریہ کی جنگی بیڑے اور تربیتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

وزارت نے کہا کہ یہ معاہدہ ان پانچ بڑے سرمائے کے حصول کے معاہدوں میں شامل ہے جس پر بھارتی وزارت دفاع نے ’’میک ان انڈیا‘‘ اقدام کو مزید فروغ دینے کے لیے دستخط کیے تھے۔

وزارت نے کہا کہ پانچ معاہدوں میں مگ 29 طیاروں کے لیے ایرو انجنوں، قریبی ہتھیاروں کا نظام، اور ہائی پاور ریڈار اور ہندوستانی دفاعی افواج کے لیے شپ بورن برہموس سسٹم کی خریداری شامل ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...