Home sticky post 6 بھارت کبھی نہیں چاہتا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھے،شیری رحمان

بھارت کبھی نہیں چاہتا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھے،شیری رحمان

Share
Share

اسلام آباد:پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارت کبھی نہیں چاہتا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمٰن نے کہا کہ بھارت کو خود احتسابی ضرور کرنی چاہیے کہ وہاں کتنی تباہی ہوئی۔

شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت میں کتنی تباہی ہوئی وہ خود کبھی نہیں بتائیں گے لیکن سب سامنے آ جاتا ہے۔

انہوں کہا ہے کہ بھارت نے امن کو ناگزیر نہیں سمجھا، بھارت کی ہندوتوا پالیسی ایک شکست کے بعد تبدیل نہیں ہوگی۔

پیپلز پارٹی کی رہنما نے بتایا ہے کہ بھارتی حکومت نے جو اپنی قوم سے وعدے کیے تھے وہ اس کے حلق میں پھنس گئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ حقائق نہیں چھپ سکتے، دنیا بھارت سے سوال کر رہی ہے، بھارتی لوگ بھی بھارتی سرکار سے سوالات پوچھ رہے ہیں۔

Share
Related Articles

حکومت کا یوٹیلٹی اسٹورز کی نجکاری کا اعلان

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹور کی نجکاری کا اعلان کرتے ہوئے...

پاک بھارت جنگ بندی،دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل

پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن (ڈی جی ایم او) اور بھارتی...

مسئلہ کشمیر کو فرنٹ پر لانے کا یہ آئیڈیل وقت ہے، مشعال ملک

اسلام آباد:کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا...

پاکستان نے امریکا سے کوئی درخواست نہیں کی بلکہ سیز فائر بھارت کی خواہش تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی:پاکستان کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ سیز فائر کی خواہش...