Home Uncategorized بھارتی اداکارجیکی شروف نے سیلفی لینے والے مداح کو تھپڑ رسید کر دیا

بھارتی اداکارجیکی شروف نے سیلفی لینے والے مداح کو تھپڑ رسید کر دیا

Share
Share

ممبئی: بھارت کے سینیئر اداکار جیکی شروف نے سیلفی لینے والے مداح کے سر پر تھپڑ مار دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں جیکی شروف نے ممبئی میں مداحوں سے ملاقات کی، منفرد لباس میں ملبوس سینیئر اداکار نے ہاتھ میں پودوں کے گملے بھی اُٹھائے ہوئے تھے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیکی شروف نے اُن کے ساتھ تصویر بنوانے والے ایک مداح کو مزاحیہ انداز میں مشورہ دیا کہ مجھے کمر کے پاس سے نہیں پکڑو بلکہ میرے کندھے پر ہاتھ رکھ کر تصویر لو۔

بعدازاں، ایک اور مداح جیکی شروف کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے آگے بڑھا تو اداکار نے مداح کے سر پر تھپڑ مارا اور مداح کو پہلے ایک طرف کیا اور پھر اُس کے ساتھ سیلفی لی۔

یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مداحوں نے جیکی شروف کے اس عمل پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا اداکار پاگل ہیں؟ جو مداح کو مار رہے ہیں۔

ایک مداح نے کہا کہ تصور کریں کہ اگر وہ مداح بھی پلٹ کر جیکی شروف کو تھپڑ مار دیتا تو کیا ہوتا، دیگر مداحوں نے کہا کہ یہ غلط ہے، آپ کسی کو نہیں مار سکتے، وہ آپ کا رشتہ دار یا دوست نہیں ہے جس کو تھپڑ مار کر آپ اسے مذاق مستی کا نام دے رہے ہیں۔

Share
Related Articles

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...