Home Uncategorized بھارتی اداکار نارا روہت نے ساتھی اداکارہ سریشا لیلا سے منگنی کرلی

بھارتی اداکار نارا روہت نے ساتھی اداکارہ سریشا لیلا سے منگنی کرلی

Share
Share

بھارتی حیدرآباد: تلگو فلموں کے معروف اداکار نارا روہت، جو آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ نارا چندرابابو نائیڈو کے بھتیجے ہیں، کی منگنی ان کی فلم پرتی ندھی 2 کی کو-اسٹار سریشا لیلا کے ساتھ حیدرآباد میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں ہوئی۔

یہ خوبصورت تقریب نووٹل ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ سمیت خاندان کے دیگر افراد اور فلمی دنیا کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ ننداموری بالکرشنا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

منگنی کی تقریب کی تصاویر مشہور فوٹوگرافر آر وی آر پرو نے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نارا روہت نے کریم کرتہ پہنا جبکہ سریشا لیلا روایتی سرخ اور سنہری ساڑھی میں جلوہ گر ہوئیں۔

نارا روہت اور سریشا لیلا نے اپنے روایتی لباس میں فیشن کی نئی مثال قائم کی اور اپنی منگنی کی تقریب میں خوشی سے سرشار دکھائی دیے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...