Home Uncategorized بھارتی اداکارہ حنا خان کیمو تھراپی کے آخری مراحل میں داخل

بھارتی اداکارہ حنا خان کیمو تھراپی کے آخری مراحل میں داخل

Share
Share

ممبئی: بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ حنا خان کینسر سے لڑائی کے آخری مراحل میں ہیں، اور ان کی کیمو تھراپی کا سفر اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے۔

اداکارہ نے اپنی حالیہ پوسٹ میں مداحوں سے اس سفر میں ان کے حوصلے کا ذریعہ بننے والی ایک پلک کا تعارف کرایا ہے۔

حنا خان نے انسٹاگرام پر اپنی مختلف تصاویر شیئر کیں، جن میں ان کی پلکوں کا بال صاف دکھائی دے رہا ہے۔ کیمو تھراپی کی وجہ سے ان کی زیادہ تر پلکیں جھڑ چکی ہیں، لیکن اس ایک پلک کو انہوں نے اپنی ہمت اور حوصلہ کا نشان قرار دیا ہے۔

حنا خان نے جذباتی کیپشن میں لکھا، “کیا آپ جانتے ہیں کہ مجھے اس مشکل وقت میں کس چیز سے ہمت مل رہی ہے؟ یہ ایک پلک، جو میری آنکھوں کی خوبصورتی بڑھانے والی پلکوں کا حصہ تھی، آج میرے ساتھ ہے اور اس بیماری کا مقابلہ کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اب انہیں شوٹس کے لیے نقلی پلکیں استعمال کرنی پڑیں گی، جو کہ انہوں نے کبھی نہیں کیں۔ تاہم، حنا خان نے خود کو تسلی دیتے ہوئے لکھا کہ “سب ٹھیک ہو جائے گا۔”

یہ خبر حنا خان کے مداحوں کے لیے ایک امید کی کرن ہے، جو ان کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...