Home Uncategorized ‎بھارتی اداکارہ پاویترا جیرام ٹریفک حادثے میں چل بسیں

‎بھارتی اداکارہ پاویترا جیرام ٹریفک حادثے میں چل بسیں

Share
Share

حیدرآباد دکن: کنڑ ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ پاویترا جیرام کی کار کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں اداکارہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ اْن کے اہلخانہ شدید زخمی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پاویترا جیرام اپنی بہن اور شوہر کے ہمراہ کرناٹک کے منڈیا ضلع کے ہاناکیرے سے واپسی کا سفر کررہی تھیں کہ اچانک اْن کے ڈرائیور نے گاڑی کا کنٹرول کھو دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈرائیور کی جانب سے کنٹرول کھونے پر اداکارہ کی گاڑی پہلے سڑک پر ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اور پھر اس کے بعد مبینہ طور پر اْن کی گاڑی ایک بس سے ٹکرا گئی۔

بتایا جارہا ہے کہ یہ خوفناک حادثہ بھارتی شہر حیدرآباد دکن کے محبوب نگر کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں اداکارہ پاویترا کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ اْن کے شوہر، بہن اور ڈرائیور شدید زخمی ہیں۔

اداکارہ پاویترا کی اچانک موت سے کنڑ اور تیلگو ٹیلی ویڑن انڈسٹریز کو گہرا صدمہ پہنچا ہے، ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی موت پر گہرے دْکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب پاویترا کے شوہر اور اداکار چندرکانت نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اہلیہ کے ہمراہ لی گئی اپنی تصویر پوسٹ کی اور اہلیہ کی یاد میں جذباتی پیغام بھی لکھا۔

خیال رہے کہ پاویترا جیرام کو مقبول ٹی وی سیریل ‘ترینیانی’ میں اپنے کردار کے لیے جانا جاتا تھا۔

Share
Related Articles

چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تعیناتی معاملے پرترجمان قومی اسمبلی کی وضاحت

اسلام آباد:قومی اسمبلی کے ترجمان چیف الیکشن کمشنر اور دو اراکین کی...

جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے نیچے جاگری ، 14 افراد جاں بحق

حیدرآباد : اندرون سندھ کے ضلع جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے...