Home Uncategorized بھارتی اداکارہ سارہ علی خان کی چالاکی، پاکستانی ڈیزائنر کا کریڈٹ اپنے اسٹائلسٹ کو دے دیا

بھارتی اداکارہ سارہ علی خان کی چالاکی، پاکستانی ڈیزائنر کا کریڈٹ اپنے اسٹائلسٹ کو دے دیا

Share
Share

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان نے چالاکی کرتے ہوئے اپنے ملبوسات کے پاکستانی ڈیزائنر کو کریڈٹ نہیں دیا۔

مکیش امبانی کے بیٹے اننت اور رادھیکا کی شادی میں بالی وڈ کے متعدد ستاروں نے پاکستانی فیشن ڈیزائنروں کے لباس زیب تن کیے تھے۔

سارہ علی خان نے اس موقع پر پاکستانی ڈیزائنر اقبال حسین کے ملبوسات کا انتخاب کیا اور سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی جاری کیں۔

اداکارہ نے اپنے میک اپ آرٹسٹ، اسٹائلسٹ اور دیگر معلومات تو شیئر کیں لیکن پاکستانی ڈیزائنر کا نام نہیں لکھا بلکہ اپنے لباس کا کریڈٹ بھی اسٹائلسٹ کو دے دیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین کو اداکارہ کی یہ ہوشیاری پسند نہیں آئی اور انہوں نے سارہ علی خان پر تنقید کی کہ وہ پاکستانی ڈیزائنر کا نام ضرور لکھیں۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...