Home Uncategorized بھارتی اداکارہ سوچندرا داس گپتا ٹریفک حادثے میں ہلاک

بھارتی اداکارہ سوچندرا داس گپتا ٹریفک حادثے میں ہلاک

Share
Share

ممبئی: بھارتی بنگالی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ سوچندرا داس گپتا المناک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا تاہم اداکارہ جائے وقوع پر ہی دم توڑ گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 29 سالہ سوچندرا داس گپتا شوٹنگ سے واپسی اپنے والد کے گھر جارہی تھیں جس کیلئے اْنہوں نے آن لائن بائیک رائیڈ کی تاہم راستے میں ان کی بائیک کو حادثہ پیش ا?گیا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کی بائیک کے سامنے ایک سائیکل آگئی تھی بائیک رائیڈر نے اچانک بریک لگایا تو اداکارہ بائیک سے گِر پڑیں اور پیچھے آنے والے ٹرک کی زد میں آگئیں۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا تاہم اداکارہ جائے وقوع پر ہی دم توڑ گئیں۔

سوچندرا داس گپتا کی ناگہانی موت پر بنگالی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے فنکاروں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...