Home highlight دبئی ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کی جگ ہنسائی ، بھارتی لڑاکا طیارہ آئل لیک کا شکار

دبئی ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کی جگ ہنسائی ، بھارتی لڑاکا طیارہ آئل لیک کا شکار

Share
Share

دبئی: دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کی اس وقت جگ ہنسائی ہوئی جب بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس آئل لیک کا شکار ہو گیا۔ عالمی سطح کے اس نمائشی ایونٹ میں طیارے کی تکنیکی ناکامی نے بھارت کی نام نہاد دفاعی صلاحیتوں کا پردہ چاک کر دیا۔

طیارے سے تیل کا اخراج رکوانے کے لیے بھارتی ٹیکنیشنز کو شاپنگ بیگز سے لیکج بند کرنے کی کوشش کرنا پڑی، جس نے بھارتی فضائیہ کے ناقص معیار اور کمزور تکنیکی تیاری کو واضح کر دیا۔

عالمی دفاعی ماہرین کے مطابق یہ واقعہ اس حقیقت کا ایک اور ثبوت ہے کہ بھارت کے ناقص، غیر محفوظ اور کم معیار کے فوجی طیارے جنگی جنون میں مبتلا بھارتی قیادت کے بلند بانگ دعوؤں سے مطابقت نہیں رکھتے۔

بھارتی لڑاکا طیارے کی اس تازہ تکنیکی ناکامی نے بھارتی فضائیہ کی ساکھ کو شدید دھچکا پہنچایا جبکہ پاکستان کے خلاف گیدڑ بھبکیاں دینے والے بھارت کی دفاعی صنعت کی کمزوریاں ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گئیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...