Home کھیل بھارتی بورڈ کا چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لئے روہت شرما کو کپتان برقرار رکھنے کا اعلان

بھارتی بورڈ کا چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لئے روہت شرما کو کپتان برقرار رکھنے کا اعلان

Share
Share

 

ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کے لیے روہت شرما کو کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا ( بی سی سی آئی ) کے سیکریٹری جے شاہ نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ برس ہونےو الی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی کمان روہت شرما ہی کریں گے۔

بی سی سی آئی کی جانب سے سیکریٹری جے شاہ کا ویڈیو بیان جاری کیا گیاہے جس میں جے شاہ نے کہا ہے کہ ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں ( آسٹریلیا کے ہاتھوں) مایوس کن شکست کے بعد وہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شاندار فتح حاصل کرنے تک وہ مسلسل روہت شرما کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔

جے شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی ٹیم پر اعتماد ہے کہ روہت شرما کی کپتانی میں وہ چیمپیئز ٹرافی اور اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا ٹائٹل بھی حاصل کرلے گی۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں عالمی چیمپیئن بن جانے کے بعد روہت شرما اور ویرات کوہلی نے مختصر فارمیٹ کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا، چنانچہ اب ون ڈے اور ٹیسٹ میں روہت شرما ہی کپتان برقرار رہیں گے جبکہ ٹی ٹوینٹی میں ٹیم کی کمان کرنے کے لیے ہردک پانڈیا کا نام لیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کا ایونٹ آئندہ سال پاکستان میں منعقد ہوگا۔ اس ایونٹ میں بھارت کا مقابلہ پاکستان کے ساتھ کراچی میں شیڈول ہے مگر اس مقابلے کے لیے بھارتی بورڈ نے اپنی ٹیم کو ابھی تک گرین سگنل نہیں دیا ہے۔

Share
Related Articles

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...