Home Uncategorized بھارتی کلاسیکل ڈانسر امریکا میں قتل

بھارتی کلاسیکل ڈانسر امریکا میں قتل

Share
Share

سینٹ لوئس: امریکا میں بھارت کے کلاسیکل ڈانسر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کلاسیکل ڈانسر امرناتھ گھوش کا تعلق کولکتہ سے تھا اور وہ امریکی ریاست میزوری کے شہر سینٹ لوئس کی واشنگٹن یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے طالب علم تھے۔

رپورٹس کے مطابق امرناتھ گھوش شام کو چہل قدمی کے لیے نکلے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ ہلاک ہوگئے۔ امرناتھ گھوش کے والد بچپن میں چل بسے تھے جبکہ والدہ کا انتقال 3 سال قبل ہوا تھا۔

امرناتھ گھوش کے دوستوں اور رشتے داروں نے بھارتی حکومت سے قتل کی تحقیقات اور ان کی آخری رسومات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...