Home sticky post 5 بھارتی مداح دیپیکا پڈوکون کوعبایا میں دیکھ کر سیخ پاہوگئے

بھارتی مداح دیپیکا پڈوکون کوعبایا میں دیکھ کر سیخ پاہوگئے

Share
Share

ابوظہبی:بالی ووڈ کی سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز بن گئی ہیں، اس بار وجہ ابوظہبی کے ایک تشہیری ویڈیو میں ان کا عبایا پہننا بنا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو ابوظہبی کے محکمۂ ثقافت و سیاحت کے اشتراک سے جاری کی گئی ہے، جس میں دیپیکا اپنے شوہر رنویر سنگھ کے ہمراہ برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر نظر آتی ہیں۔ اس ویڈیو میں دونوں کو لُووَر ابوظہبی میوزیم اور شیخ زید گرینڈ مسجد کی سیر کرتے دکھایا گیا ہے۔

میوزیم اور مسجد میں لی گئی جھلکیوں میں دیپیکا عنابی رنگ کے عبایا میں نظر آئیں، تاہم ان کے بھارتی مداحوں کو ان کا حجاب کرنا ناگوار گزرا جس پر انہوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ حجاب پہن کر اپنی ’آزادی رائے‘ کے خلاف گئی ہیں جو ان کا مشہور بیان ہے۔

تاہم کچھ مداحوں نے واضح کیا کہ یہ عبایا تھا، جو مسجد میں داخلے کے وقت خواتین کے لیے مناسب لباس سمجھا جاتا ہے اور حجاب کرنا عرب ثقافت کا بھی حصہ ہے۔

کچھ صارفین نے ان کی 2015ء کی مختصر فلم ’مائی چوائس‘ کا حوالہ دیتے ہوئے طنز کیا، جبکہ ان کے حامیوں نے کہا کہ دیپیکا نے صرف مقامی روایات کا احترام کیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ اداکارہ مذہبی یا ثقافتی مقامات پر روایتی لباس میں دکھائی دی ہیں۔ اس سے قبل بھی وہ اور رنویر مختلف مندروں اور گوردواروں میں مذہبی رسومات کے دوران روایتی ملبوسات میں نظر آ چکے ہیں۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...