Home Uncategorized بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل

بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل

Share
Share

اتر پردیش: بھارت کے مسلمان گورنر عارف محمد خان نے بابری مسجد کی جگہ بنائے گئے رام مندر میں سجدہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُنہیں نے ایودھیا کے رام مندر میں مُورتی کے سامنے سجدہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ویڈیو کے پسِ منظر میں ہندو مذہب کے نعرے بھی سُنے جاسکتے ہیں۔

گورنر عارف محمد خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہا کہ اُنہوں نے رام مندر کا دورہ کرکے ہندو دیوتاؤں کی پوجا کی۔
اس موقع پر بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف محمد خان نے کہا کہ میں جنوری میں دو بار ایودھیا آیا تھا، یہاں آکر آج بھی پہلی بار جیسا ہی محسوس کررہا ہوں۔

عارف محمد خان نے کہا کہ یہاں آنا میرے لیے خوشی کی بات نہیں بلکہ یہ میرے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ میں نے یہاں آکر پوجا کی۔

بھارتی گورنر کی ویڈیو پر جہاں ہندو انتہا پسند اُنہیں سراہاتے نظر آرہے ہیں تو وہیں مسلمانوں کی جانب سے عارف محمد خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...