Home Uncategorized بھارتی ٹیکسی ڈرائیور کے مسافروں کیلئے سخت اصول وائرل

بھارتی ٹیکسی ڈرائیور کے مسافروں کیلئے سخت اصول وائرل

Share
Share

ممبئی: بھارت میں ایک ٹیکسی ڈرائیور کے اپنے مسافروں کے لیے چھ اصول انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہوگئے ہیں۔

ڈرائیور نے اپنی گاڑی میں اصول پرنٹ کرکے سیٹ پر چسپاں کیے ہوئے ہیں جس میں گاہکوں سے شائستگی، احترام اور اچھے رویے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اصولوں میں مسافروں کو ڈرائیور کو بھیا یا بھائی کہہ کر مخاطب کرنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔ مزید برآں ڈرائیور کو ٹیکسی کی رفتار بڑھانے کا بھی نہیں کہہ سکتے۔

ایک اور قاعدہ مسافروں پر زور دیتا ہے کہ ٹیکسی سے نکلتے وقت دروازہ آہستہ سے بند کریں۔

ڈرائیور نے مسافروں کو صاف صاف لفظوں میں ایک اور بات بتائی کہ وہ لوگ ٹیکسی کے مالک نہیں ہیں۔ نوٹ میں لکھا ہے کہ آپ ٹیکسی کے مالک نہیں، جو شخص ٹیکسی چلا رہا ہے وہ ٹیکسی کا مالک ہے۔

رویے کے بارے میں ڈرائیور کہتا ہے کہ اپنا رویہ اپنی جیب میں رکھیں، براہ کرم ہمیں یہ مت دکھائیں کیونکہ آپ ہمیں زیادہ پیسے نہیں دے رہے۔

یہ فہرست Reddit پر ایک صارف کے ذریعہ شیئر کی گئی جس نے ریمارکس دیئے کہ میں نے ایک ٹیکسی بک کرائی ہے اور ڈرائیور نے ٹیکسی پر کچھ رہنما اصول درج کیے ہوئے ہیں! آپ ان ہدایات کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...