Home تازہ ترین بھارت میں دہشت گردی کے الزامات گمراہ کن،پاکستان خوددہشتگردی کا شکار رہاہے،بلاول بھٹو

بھارت میں دہشت گردی کے الزامات گمراہ کن،پاکستان خوددہشتگردی کا شکار رہاہے،بلاول بھٹو

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارت میں دہشت گردی کے الزامات گمراہ کن ہیں ۔ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہاہے ۔ ان عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں جسے دنیا کو تسلیم کرنا چاہیے ۔

بھارتی میڈیا دی وائر کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں پاکستان کسی طور بھی ملوث نہیں اسی لیے پاکستان نے اس کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

چیئرمین پی پی پی نےکہاکہ ہمیں مل کر حقیقی چیلنجز کا سامنا کر نا ہوگا چاہے وہ دہشتگردی ہو، موسمیاتی تبدیلی یا عدم مساوات۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمارا مستقبل ماضی کے تنازعات سے نہیں، بلکہ پُرامن بقائے باہمی، تعاون اور خوشحالی سے متعین ہوگا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...