Home sticky post بھارت کا رویہ موٴثر علاقائی تعاون میں بڑی رکاوٹ ہے،صدرآصف زرداری

بھارت کا رویہ موٴثر علاقائی تعاون میں بڑی رکاوٹ ہے،صدرآصف زرداری

Share
Share

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کا رویہ موٴثر علاقائی تعاون میں بڑی رکاوٹ ہے، باہمی احترام اور تعاون سے خطہ زیادہ پرامن اور خوشحال ہوسکتا ہے۔
سارک چارٹر ڈے کی 40 ویں سالگرہ پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف زرداری نے جنوبی ایشیائی ممالک کے عوام و حکومتوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اسلام آباد نے چوتھے اور 12 ویں سارک سربراہ اجلاس کی میزبانی کی، 2016 میں 19 واں اجلاس بھارت کی عدم شرکت کے باعث ملتوی ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 11 برس سے سارک کا عمل جمود کا شکار ہے، بھارت کا رویہ موٴثر علاقائی تعاون میں بڑی رکاوٹ ہے، خطے کی ترقی اور امن غیر ضروری طور پر تعطل کا شکار ہے، سارک کے متبادل نئے علاقائی فریم ورک پر غور بڑھ رہا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ ایران اور چین کی شمولیت سے علاقائی رابطہ کاری میں اضافہ ہوگا، پاکستان جامع تعاون پر مبنی علاقائی نظام کیلئے پْرعزم ہے، تجارت، ٹرانزٹ اور توانائی میں روابط کے فروغ کیلئے تیار ہیں، خطے کے مسائل مشترکہ ہیں اس لئے حل بھی مشترکہ ہونے چاہئیں، باہمی احترام اور تعاون سے خطہ زیادہ پرامن اور خوشحال ہوسکتا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...