Home highlight ن لیگ دفترجلانے کاکیس،ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری و دیگر پر فرد جرم عائد

ن لیگ دفترجلانے کاکیس،ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری و دیگر پر فرد جرم عائد

Share
Share

لاہور: 9 مئی کو مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری و دیگر پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی 2023 کو لاہور میں مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماوٴں ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چوہدری سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔
عدالت میں سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ صنم جاوید نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔
دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، عدالت نے اگلی تاریخ پر پراسیکیوشن سے گواہان کو طلب کر لیا اور ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری و دیگر پر فرد جرم عائد کر دی۔
بعدازاں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

وزیر اعظم شہباز شریف آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف 11 سے 13 فروری تک متحدہ عرب...

موجودہ پروگرام آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاک چین...

لیگل فریم ورک کے اندر رائٹ سائزنگ ہوگی، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد:وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ریاستی ملکیتی...