Home highlight ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے غلط استعمال کا کیس ، سردار تنویر الیاس پر فرد جرم کی کارروائی موٴخر

ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے غلط استعمال کا کیس ، سردار تنویر الیاس پر فرد جرم کی کارروائی موٴخر

Share
Share

اسلام آباد:ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے غلط استعمال کے کیس میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پر فرد جرم کی کارروائی موٴخر کردی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے غلط استعمال کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کی۔
دورانِ سماعت سردار تنویر الیاس کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی، جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کردی۔
ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے غلط استعمال سے متعلق کیس کی آئندہ سماعت پر سردار تنویر الیاس پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Share
Related Articles

فلائٹ آپریشن کی بندش سے متعدد حج پروازیں منسوخ اور تعطل کا شکار ہو گئیں

اسلام آباد:ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن وقتاً فوقتاً بند ہونے کے باعث...

بھارتی بوکھلاہٹ، انڈین پریمیئر لیگ ہی معطل کر دی

ممبئی: بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملوں کے بعد پاک فوج...