Home sticky post 3 سندھ طاس معاہدہ، پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا نوٹس لے لیا

سندھ طاس معاہدہ، پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا نوٹس لے لیا

Share
Share

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ کی دفعات کے تحت بھارت کے خلاف پاکستان کی جانب سے شروع کردہ ثالثی کے تناظر میں ثالثی عدالت کے حالیہ فیصلے کا نوٹس لیا ہے جس میں عدالت کے 8اگست 2025کے ’’ایوارڈ آن ایشوز آف جنرل انٹرپریٹیشن آف دی انڈس واٹر ٹریٹی‘‘ کے ثالثی کے بعض پہلوئوں پر مفید وضاحت پیش کی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اس فیصلے کے متوازی طور پر جاری کردہ پروسیجرل آرڈر کا بھی نوٹس لیا ہے جو اس بات کی توثیق کرتا ہے کہ عدالت مرحلہ وار ان کارروائیوں کو جاری رکھے گی اور سندھ طاس معاہدہ کے آرٹیکل IX اور اس کے ساتھ ضمنی دستاویز ایف کے تحت غیر جانبدار ماہر کے سامنے ہونے والی کارروائی کو مدنظر رکھے گی۔

ترجمان نے کہا کہ غیر جانبدار ماہرین کی کارروائی بھارت کی درخواست پر شروع کی گئی تھی جس کا اگلا مرحلہ ویانا میں شیڈول کے تحت 17 سے21 نومبر تک ہونا ہے، تاہم بھارت نے اپنی شرکت روکنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان نے نیک نیتی کے ساتھ غیر جانبدار ماہرین کی کارروائی میں مکمل طور پر شرکت جاری رکھی ہوئی ہے۔

اس حوالے سے نیوٹرل ایکسپرٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ بھارت کی عدم شرکت آگے بڑھنے والی کارروائی میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...