Home تازہ ترین صنعتی شعبے نے بجلی کی فی یونٹ قیمت 26 روپے کرنے کا مطالبہ کردیا

صنعتی شعبے نے بجلی کی فی یونٹ قیمت 26 روپے کرنے کا مطالبہ کردیا

Share
Share

کراچی:کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جنید نقی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے نرخ فوری طور پر 26 روپے فی یونٹ کیے جائیں تاکہ صنعتوں کی بقا اور ملکی معیشت کو استحکام مل سکے۔

جنید نقی نے کہا کہ بجلی کے زیادہ نرخ صنعتی پیداوار، روزگار کے مواقع اور کاروباری استحکام کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں، جس کے باعث پاکستان کی صنعتیں عالمی سطح پر مسابقتی حیثیت کھو رہی ہیں۔

جنید نقی نے کہا کہ حکومت فوری اقدامات کرے اور بجلی کی لاگت کو حقیقت پسندانہ سطح پر لائے۔ آئی پی پیز کے از سر نو معاہدوں سے حاصل ہونے والے فوائد کو براہ راست صارفین تک منتقل کیا جائے۔ اگر بجلی کی قیمتوں میں جلد کمی نہ کی گئی تو صنعتوں کی بندش، بے روزگاری میں اضافہ اور معاشی بحران جیسے مسائل جنم لیں گے، جو ملک کے لیے ناقابل برداشت ہیں۔

انہوں نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی جانب سے سیکورٹی ڈپازٹ میں 2600 فیصد اضافے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام صنعتی صارفین پر بلاجواز مالی بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے۔ صنعتی صارفین پہلے ہی 99 فیصد بلوں کی ادائیگی کرتے ہیں، ایسے میں اس قدر غیر ضروری اضافے کا کوئی جواز نہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔ انہوں نے نیپرا کی جانب سے دسمبر اور جنوری کے منفی فیول ایڈجسٹمنٹ میں 3 سے 4 روپے فی یونٹ کی کٹوتی کو مطلوبہ حد سے کم، غیر قانونی اور غیر منصفانہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ نیپرا نے بغیر کسی باضابطہ فیصلے کے کراچی کی صنعتوں سے ان کا جائز ریلیف چھین لیا ہے، جو شفافیت اور منصفانہ ریگولیٹری عمل کے اصولوں کے خلاف ہے۔ یہ غیر مجاز کٹوتیاں فوری طور پر واپس لی جانی چاہئیں تاکہ کراچی کی صنعتوں کو ان کا حق مل سکے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی کے نرخ فوری طور پر 26 روپے فی یونٹ کیے جائیں تاکہ صنعتیں بحران سے نکل سکیں، سیکورٹی ڈپازٹ میں 2600 فیصد اضافہ واپس لیا جائے، منفی فیول ایڈجسٹمنٹ کے مکمل فوائد صارفین تک پہنچائے جائیں اور شفاف و منصفانہ ریگولیٹری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

صدر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری نے حکومت اور ریگولیٹری اداروں پر زور دیا کہ وہ صنعتوں کے تحفظ کے لیے فوری اصلاحات نافذ کریں۔ پاکستان کی صنعتیں پہلے ہی شدید دباؤ کا شکار ہیں، اگر بجلی کے نرخوں میں کمی نہ کی گئی تو برآمدات، روزگار اور معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ توقع ہے حکومت اس معاملے پر فوری اور فیصلہ کن اقدام کرے گی تاکہ صنعتی شعبہ تباہی سے بچ سکے۔

Share
Related Articles

چیمپئنز ٹرافی،بڑا اپ سیٹ، افغانستان نے انگلینڈ کو 8 رنز سے شکست دے دی

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آٹھویں میچ میں افغانستان نے...

اپوزیشن گرینڈ الائنش کا کل ہر صورت قومی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

اسلام آباد:اپوزیشن گرینڈ الائنس نے کانفرنس روکنے کا الزام عائد کرتے ہوئے...

گورننس کے پورے ماڈل کو بہتر بنانے کے لیے ایک نئی نسل کی ضرورت ہے، جسٹس محسن اختر کیانی

اسلام آباد:سلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا...